Translate

Sunday, May 12, 2019

پاکستانی_غریب_لڑکیاں_اور_چائنیز_مافیا 🎎

سوشل میڈیا پر مختلف شادی کے اشتہار چل رہے ہیں، حیرت کی بات یہ ہے کہ شادی کیلیے صرف غریب لڑکیاں ہی چاہیں اور ان کے والدین کو ماہانہ ہزاروں روپے دینے کی بھی آفر کی  جا رہی ہے تاکہ فراڈ سے لاعلم زیادہ سے زیادہ غریب والدین فورا رابطہ کریں اور انکا کام  بن جائے۔ یہ اشتہار اسی فراڈی سلسلے کی پہلی کڑی ہے فراڈ جسکو حال ہی میں ARY کے سید اقرار الحسن نے اپنے پروگرام "سرعام" میں بےنقاب کیا ہے. 

یہ عورتیں سوشل میڈیا پر پاکستانی لڑکیوں کو شادی کا جھانسہ دیکر انکی چائنیز لڑکوں سے جعلی شادی کرواکے انہیں چائنہ لے جانا چاہتے ہیں تاکہ وہاں ان سے جسم فروشی کا دھندہ کروایا جا سکے۔ یہ انسانی اسمگلنگ کا نیا طریقہ ہے بدقسمتی سے ہماری عوام نہیں جانتی۔ 

اچھی طرح یاد رکھیں یہ ایک پورا منظم نیٹورک ہے۔ چائنیز لڑکے مسلمان نہیں ہوتے بلکہ مسلمان ہونے کا جھوٹا ڈرامہ کرتے ہیں تاکہ لڑکی سے نکاح کرکے چائنہ لے جائیں۔ آپ دیکھیں اشتہار میں لڑکی کے گھر والوں کو بھی ماہانہ 20,000 دینے کی آفر کی گئی ہے جسکا مطلب ہے کہ لڑکی چائنہ جاکر جسم فروشی کرکے کمائی کرےگی تو حصہ اسکے غریب والدین کو بھی دیا جاتا رہے گا تاکہ والدین اور خود لڑکی کوئی چوں چراں کرنے سے باز رہے اور اسمگلروں کا کام بھی چلتا رہے۔

خدارا غربت میں اتنے اندھے مت ہوجائیں کہ آپکی بچیاں لاعلمی میں جسم فروشی پر لگ جائیں۔  اپنے ارگرد غریب والدین کو ایسے فراڈ سے آگاہ کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے کیونکہ وہ بچارے ایسے جدید قسم کے فراڈ سے لاعلم ہوتے ہیں۔ ہمیں خود بھی بچنا ہصگا اور دوسروں کو بھی بچانا ہوگا اور ایسا کوئی فرقڈی ملے  تو اسے پولیس رینجرز یا ایف آئی اے  کے حوالے کیجیے۔

سرعام کا اس فراڈ کو بےنقاب کرنے والا پروگرام یوٹیوب پر موجود ہوگا وہ لازمی دیکھیے اور غریب والدین کو بھی لازمی دکھائیے۔ 

جزاک اللہ
۔ ۔ ۔
#shefro

No comments: