Translate

Showing posts with label #اللہ_کی_قسم. Show all posts
Showing posts with label #اللہ_کی_قسم. Show all posts

Sunday, April 28, 2019

اللہ_کی_قسم "⛺

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں دو عورتوں کا جھگڑا ہوا، ان میں ایک حضرت انس بن نضر کی ہمشیرہ تھیں جنھوں نے دوسری عورت کا دانت توڑ دیا تھا۔

مقدمہ نبی کریم ﷺ کی عدالت میں آیا تو نبی کریم ﷺ نے فرمایاکہ کتاب اللہ کے فیصلے کے مطابق دانت کے بدلے میں دانت ہی توڑا جائے گا!

(حضرت انس رضی اللہ عنہ ایک جلیل القدر صحابی ہیں آپ جنگ بدر میں شریک نہیں ہو سکے تھے، بعد میں جوش ایمانی سے سرشار ہو کر نبی کریم سے فرمایا "اللہ کی قسم اگر اللہ نے مجھے مشرکین سے جنگ کرنے کا ایک موقع دیا, تو اللہ تعالی خود دیکھے گا کہ میں کیسے کارنامے انجام دیتا ہوں۔

چنانچہ آپ غزوہ احد میں بہت جی داری سے لڑے، آپ کی شہادت کے بعد دیکھا گیا تو آپ کے جسم پہ تلواروں نیزوں اور تیروں کے80 زخم موجود تھے۔ کفار نے آپ کو انتہائی بے دردی سے شہید کیا، آپکی لاش کی بے حرمتی کی۔ یہاں تک کہ آپ کو پہچاننا مشکل ہوگیا ، بعد ازاں آپ کی بہن نے آپکو انگلیوں کے پور سے پہچانا)

صحابیء رسول حضرت انس آنحضور کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی.. "اے اللہ کے رسول کیا آپ چاہتے ہے کہ میری بہن کا دانت توڑ دیا جائے؟ "

نبی کریم نے فرمایا " ہاں کیونکہ یہ قرآن کا فیصلہ ہے"

اس پر حضرت انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا.. "اللہ کی قسم میری بہن کا دانت نہیں ٹوٹے گا!

یہ بظاہر بڑی گستاخی کی بات تھی، لیکن أصحاب رسول بھی دھرتی پر قدسیوں کی وہ جماعت گزری ہے کہ جسکے ایمان کی نظیر قیامت تک ملنا ناممکن ہے۔ یقیناً آپ نے قسم اسلیے کھائی کیونکہ آپ کو اللہ سے اپنے تعلق پر غیر متزلزل یقین تھا, اور پوری امید تھی کہ اللہ انکی قسم کو رائیگاں نھیں جانے دے گا بلکہ ضرور کوئی نا کوئی سبب پیدا کردے گا۔

چنانچہ جب حضرت انس نے قسم کھائی تو نبی ﷺ نے فرمایا..
"اس عورت کے گھر والوں کے پاس جاؤ اگر وہ تاوان پہ راضی ہو گئے تو پھر کوئی حرج نھیں۔ چنانچہ لوگ اس زخمی خاتون کے گھر والوں کے پاس گئے (انہیں منایا) بالآخر انہوں نے تاوان پہ رضامندی ظاہر کردی۔ اگرچہ وہ پہلے نہیں مان رہے تھے اور بدلہ لینے پہ تلے ہوئے تھے۔

رسول اللہ ﷺ کو جب حالات کا علم ہوا تو آپ مسکرائے اور حضرت انس کے دبلے پتلے جسم اور پھٹے پُرانے کپڑوں کی طرف دیکھ کر کہا: 
"اللہ کے کچھ بندے ایسے ہیں کہ اگر وہ اللہ تعالی کی ذات کی قسم کھا بیٹھیں, تو اللہ تعالی انکی قسم کو پورا کر دیتا ہے"

(بحوالہ: البخاری2703، مسند احمد 128)

لاکھوں کروڑوں درود و سلام ہوں نبی رحمت پر، آپ کی آل پر اور آپ کے اصحاب پر۔

"صلی اللہ علیہ والہ وأصحابه وبارک وسلم"
۔ ۔ ۔
#shefro