Translate

Showing posts with label #Emanations. Show all posts
Showing posts with label #Emanations. Show all posts

Monday, April 29, 2019

عالم_مطلق "(Absolute Literate)"

امام جعفر صادق ع سے پوچھا گیا کہ 'کیا کسی کو عالم مطلق کہا جاسکتا ہے؟

امام ع نے جواب دیا کہ..... "ذات خدا کے علاوہ کوئی عالم مطلق نہیں اور کسی بشر کا عالم مطلق ہونا محال ہےکیونکہ علم اس قدر وسیع ہے کہ کوئی شخص تمام دریافت طلب باتوں کو معلوم نہیں کرسکتا چاہے وہ ہزاروں سال زندہ رہے اور اس طولانی مدت میں مسلسل حصول علم میں مشغول رہے ـ 

ہو سکتا ہے کہ کئی ہزار سال کی عمر میں شاید اس دنیا کے جملہ علوم سے واقف ہو جائے۔ لیکن اس دنیا کے علاوہ اور دنیائیں بھی ہیں اور ان میں بھی علوم موجود ہیں۔ اگر کوئی شخص اس دنیا کے سارے علوم سیکھ کے دوسری دنیاؤں میں پہنچے تو وہاں کے لئے جاہل ہوگا اور اسے سرے سے علم حاصل کرنا ہو گا۔

اس لئے عالم مطلق بس ذات "خدا" کے علاوہ کوئی نہیں"

۔ ۔ ۔
#shefro