Translate

Showing posts with label #Girl. Show all posts
Showing posts with label #Girl. Show all posts

Sunday, April 28, 2019

وہ_ایک_عورت_تھی ☁

 سب سے پہلے, جو سب سے زیادہ بڑے ظالم و جابر خدائی کا دعوی کرنے والے فرعون  کے مقابل شجاعانہ انداز میں کهڑا ہوئی ... وہ کوئی مرد نہیں تها' بلکہ ایک عورت تهی..!!
(محترمہ حضرت آسیہ)

سب سے پہلے, جس نے مکہ اور کعبہ کو آباد کیا...وہ کوئی مرد نہیں تها' بلکہ ایک عورت تهی..!!
(محترمہ حضرت ہاجرہ خاتون)

سب سے پہلے, جس نے روئے زمین کا مبارک ترین زمزم نوش فرمایا... وہ کوئی مرد نہیں تها' بلکہ ایک عورت تهی.!! (محترمہ حضرت ہاجرہ خاتون)

سب سے پہلے, جو ہمارے نبی حضرت محمد ﷺ پر ایمان لائی.... وہ کوئی  مرد نہیں تها' بلکہ ایک عورت تهی.!!
(محترمہ حضرت خدیجہ الکبری رضی اللّٰہ عنہا )

سب سے پہلے, جس کا خون اسلام کی راہ میں بہایا گیا اور شہید ہوا.... وہ کوئی مرد نہیں تها' بلکہ ایک عورت تهی.!!
(محترمہ حضرت سمیہ رضی اللہ عنہا )

سب سے پہلے, جس نے اپنا مال اسلام کی راہ میں خرچ کیا.... وہ کوئی مرد نہیں تها' بلکہ ایک عورت تهی.!!
(محترمہ حضرت خدیجہ الکبری رضی اللہ عنہا)

💧
 قرآن مجید میں ارشاد ہے کہ.. سب سے پہلے جس کی بات اللّٰہ نے سات اسمانوں سے اوپر سنی, وہ کوئی مرد نہیں تھا' بلکہ ایک عورت تھی.!!
(محترمہ حضرت خولۃ رضی اللہ عنھا)
(سوره مجادله آیه 1)

سب سے پہلے, جس نے صفا و مروه کی سعی انجام دی.... وہ کوئی مرد نہیں تها' بلکہ ایک عورت تهی.!!
(محترمہ حضرت ہاجرہ خاتون)

(اب لاکهوں حاجیوں پر لازم ہے کہ.. ایک عورت کے انجام دئیے گئے فعل کو بجا لائیں ورنہ ان کا حج قبول نہیں ہو گا)

سب سے پہلے, جو سب کی مخالفت کے باوجود بیت المقدس میں داخل ہوا.... وہ کوئی مرد نہیں تھا' عورت تھی.!! (محترمہ حضرت مریم) 

جس نے قصر یزیدی کو لرزا دیا.... وہ کوئی مرد نہیں تها' بلکہ وہ  عورت تھیں.!! (حضرت زینب بنت علی رضی اللہ عنہ ) 
....

اے آذادی اور فحاشی کی متلاشی خواتین,  تمھیں اسلام سے پہلے زندہ درگور کر دیا جاتا تھا۔ آج تم خود مختار زندگی گزار رہی ہو, جس نکاح کی مخالفت میں تم بازار میں نکلی ہو وہی نکاح تمہارا تحفظ بھی ہے اور  شان بھی۔

تو کہہ دیجیئے:
مجھے اپنے عورت ہونے پہ فخر ہے اور ہمیشہ رہے گا،
خدا ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔
(آمین,, ثم آمین)
"فیس بُک" کی تمام معزز خواتین کو میری طرف سے بہت مبارکباد.. کہ وہ "خاتون" پیدا فرمائی گئی ہیں۔

۔ ۔ ۔
#shefro