Translate

Showing posts with label #Narjesi. Show all posts
Showing posts with label #Narjesi. Show all posts

Wednesday, May 8, 2019

شمکھ" (SHUMUKH)

دنیا کا مہنگا ترین پرفیوم.. قیمت صرف ”اٹھارہ کروڑ روپے""" 😘
۔ ۔ ۔

خوشبو کسے پسند نہیں ہوتی لیکن جب اس کی قیمت کروڑوں میں ہو تو پھر کیا ہی کہنے ایک عام انسان تو صرف اسکی قیمت سن کر ہی دل تھام کر رہ جاتا ہے۔ 
مشہور کمپنی اسپرٹ آف دبئی نے دنیا کا مہنگا ترین پرفیوم  شمکھ تیار کیا ہے جس کی قیمت پاکستانی روپوں میں 18 کروڑ روپے سے بھی زائد ہے۔ بوتل میں صرف خوشبو ہی نہیں ہے بلکہ بوتل پر ہیرے موتی بھی جڑے ہیں۔

لفظ شمکھ عربی زبان سے لیا گیا ہے جس کے معنی سب سے زیادہ اونچے یا شاندار کا مستحق ہے۔ آئیے اس مہنگے ترین پرفیوم کے بارے میں  مزید باتیں جانتے ہیں۔

یہ پرفیوم کئی لحاظ سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حامل ہے!!

1.) اس کی بوتل پر کسی بھی دوسرے مہنگے ترین پرفیوم کے مقابلے میں زیادہ ہیرے جڑے ہیں جبکہ اس کا اسپرے ریموٹ کنٹرول سے کیا جا سکتا ہے۔*

2.) کمپنی دی اسپرٹ آف دبئی کے چیئرمین اصغر آدم علی نے بوتل کے ڈیزائن میں دبئی سے جڑے 7 عناصر شامل کیے ہیں جن میں باز ، دنیا کا عظیم موتی درا (پرل ڈائیونگ) ، عربی گھوڑے ، نرجسی گلاب ، حیبہ (لگژری) ، دیوان یعنی ( عربوں کی مہمان نوازی) اور آمل یعنی دبئی بطور مستقبل کا شہر شامل ہیں۔*

3.) پرفیوم کی بوتل دبئی مال کے فیشن ایونیو میں 30 مارچ تک رکھی گئی تھی تا کہ خواہشمند لوگ اسے دیکھنے پرکھنے کے بعد آرڈر کر سکیں لیکن آرڈر دینے کے 4 سے 6 ماہ بعد ہی اس پرفیوم کی ڈیلیوری مل سکتی تھی.*

4.) اس پرفیوم کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ اسے مرد حضرات اور خواتین دونوں استعمال کرسکتے ہیں، اس کی تیاری میں 3 سال کا عرصہ لگا۔ اس میں تمام قدرتی اجزاء استعمال کیے گئے ہیں جن میں صندل ، مشک ، ترکش گلاب ، پودینے کا پودا ، یلانگ یلانگ (ایک درخت جس کے خوشبودار پھولوں سے عطر کشید کیا جاتا ہے) ،اور خالص بھارتی عود شامل ہیں۔ اس کی خوشبو تقریبا 12 گھنٹے تک قائم رہتی ہےاور خالص اجزاء کےباعث ہرایک کی جلد پراس کی اپنی ہی مہک ہوتی ہے۔*

5.) اس پرفیوم کی منفرد بوتل ایک دو نہیں بلکہ 3 ہزار 571 جگمگاتے ہیروں سے جڑی ہے، صرف یہی نہیں اس میں پکھراج، موتی، 18 قیراط گولڈ اور خالص چاندی بھی موجود ہے۔

۔ ۔ ۔
#shefro