Translate

Sunday, May 12, 2019

کتامارمہم 🐷

پاکستان نے اپنی سرحدوں پر مزید "ائیرڈیفنس میزائل" اور "ڈرون" تعینات کر دیئے !!
۔ ۔ ۔

پاکستان نے چینی ساختہ ریڈار اور ڈرون پاک بھارت سرحد پر تعینات کر کے ملکی دفاع کو مزید مضبوط بنا دیا۔

 پاکستان نے پاک بھارت سرحد پر اپنی فضائی اور زمینی حدود کی حفاظت کے لیے نیا ائیر ڈیفنس سسٹم تعینات کر دیا ہے۔ نیا ائیر ڈیفنس سسٹم چینی ساختہ ہے جس میں کم رینج والے زمین سے ہوا میں مار کرنے والے میزائل، نگرانی کرنے والے ریڈار اور ڈرون شامل ہیں۔ 

گزشتہ دنوں سرحد پر چل رہی پاک بھارت کشیدگی اور بھارتی جہازوں کی پاکستانی سرحد میں دراندازی کے بعد پاکستان نے اپنے دفاع کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سرحدوں پرزمین سے ہوا میں مار کرنے والے ایل وائی80 میزائل اور آئی بی آئی ایس150 ریڈار کے پانچ یونٹ نصب کر دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ انتظامات بھارت کی جانب سے دوبارہ کیے جانے والے کسی بھی جارحانہ اقدام کو روکنے کے لیے کیے گئے ہیں۔

ان میزائلوں اور ریڈار کے علاوہ پاکستان نے چینی ساختہ رین بو سی ایچ 4 اور رین بو سی ایچ 5 ڈرون بھی سرحد پر تعینات کیے ہیں تا کہ بھارت کے کسی بھی جہاز کی آمد کا پیشگی پتا لگایا جا سکے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھارت کے جہازوں نے پاکستان کی سرحد میں غیرقانونی طور پر گھس کے بالاکوٹ کے علاقے میں پے لوڈ کیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ بھارت نے طالبان کے کیمپ کو نشانہ بنایا ہے لیکن بھارت اس حوالے سے کوئی ثبوت نہیں دے سکا تھا۔

بھارت نے یہ حملہ 14فروری کو پلوامہ میں 44 بھارتی فوجیوں کی خودکش حملے میں ہلاکت کے جواب میں کیا تھا کیونکہ بھارت کے مطابق حملہ آور پاکستان سے آیا تھا۔ لیکن پاکستان نے بھارتی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے دو بھارتی جہاز مار گرائے اور اور ایک پائلٹ کو بھی گرفتار کر لیا تھا۔ 

اب پاکستان نے اپنی سرحدوں پر دفاع کے جدید انتظامات کر کے پاکستان کو مزید نا قابلِ تسخیر بنا دیا ہے۔

۔ ۔ ۔
#shefro

No comments: