Translate

Showing posts with label #India. Show all posts
Showing posts with label #India. Show all posts

Wednesday, June 5, 2019

رکودک "Reko Diq" ء "$100 ارب امریکی ڈالرکےذخائر" 💯

پاکستانی بلوچستان میں ضلع چاغی کے علاقے میں ایران و افغانستان کی سرحدوں سے نزدیک ایک علاقہ ہے جہاں دنیا کے عظیم ترین سونے اور تانبے کے ذخائر موجود ہیں۔ مقامی زبان میں رکودک کا مطلب ہے ریت سے بھری چوٹی۔ یہاں کسی زمانے میں آتش فشاں پہاڑ موجود تھے جو اب خاموش ہیں۔ اس ریت سے بھرے پہاڑ اور ٹیلوں کے 70 مربع کلومیٹر علاقے میں 12 ملین ٹن تانبے اور 21 ملین اونس سونے کے ذخائر موجود ہیں۔ تانبے کے یہ ذخائر چلی کے مشہور ذخائر سے بھی زیادہ ہیں۔ حال ہی میں پاکستانی بلوچستان میں غیر ملکی قوتوں کی مداخلت کی ایک وجہ یہ علاقہ بھی بتایا جاتا ہے۔ ایک اندازہ کے مطابق سونے کی ذخائر کی مالیت 100 ارب امریکی ڈالر سے زیادہ ہے۔ اس کان کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں بیک وقت دنیا کی سب سے بڑی سونا نکالنے والی شراکت اور دنیا کی سب سے بڑی تانبا نکالنے کی شراکت دونوں کام کر رہی ہیں جس سے اس علاقے کی اہمیت کا اندازہ ہو سکتا ہے۔ بعض ذرائع کے مطابق ان عظیم ذخائر کو کوڑیوں کے بھاؤ غیر ملکی شراکتوں کو بیچا گیا ہے۔

اس میں کچھ کانکنی بھی ہو چکی ہے جو اخبارات و جرائد میں پاکستانی حکومت کی ناعاقبت اندیشی اور کمیشن کھانے کی مثال کے طور پر پیش کی جاتی ہے۔ یہی اخبارات و جرائد اسے بلوچستان میں امریکی مداخلت کی وجہ بھی بتاتے ہیں۔ موجودہ کانوں کا جو ٹھیکا دیا گیا ہے اس میں بلوچستان کی حکومت کا حصہ 25 فی صد، انتوفاگاستا (Antofagasta plc ) کا حصہ 37 اعشاریہ 5 فی صد اور بیرک گولڈ (Barrick Gold) کا حصہ 37 اعشاریہ 5 فی صد ہے۔ لیکن حکومت بلوچستان کو یہ حصہ اس صورت میں ملے گا اگر وہ ان کانوں میں 25 فی صد سرمایہ کاری کرے۔ یعنی اصل میں بلوچستان کی زمین اور وسائل استعمال کرنے کے لیے بلوچستان یا حکومت پاکستان کو کوئی ادائیگی نہیں ہو رہی۔ انتوفاگاستا (Antofagasta plc ) چلی کی ایک شراکت ہے لیکن اس میں بنیادی حصص برطانوی لوگوں کے ہیں کیونکہ اس شراکت نے 1888 میں برطانیہ میں جنم لیا تھا۔ دوسری شراکت بیرک گولڈ (Barrick Gold) دنیا کی سب سے بڑی سونا نکالنے کی شراکت ہے جس کا صدر دفتر کینیڈا میں ہے مگر یہ اصلاً ایک امریکی شراکت ہے۔ اس کے دفتر امریکا، آسٹریلیا وغیرہ میں ہیں۔ اولاً کانکنی کے حقوق ایک آسٹریلوی شراکت ٹیتیان (Tethyan) کو دیے گئے تھے جس کا اپنا اندازہ تھا کہ ہر سال 500 ملین پاؤنڈ تانبا نکالا جا سکے گا۔ بعد میں اوپر دی گئی شراکتوں نے یہ حقوق لے لیے۔ واضح رہے کہ ٹیتیان (Tethyan) انہی دو شراکتوں نے مل کر بنائی تھی جن کا ذکر اوپر کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ سونے کا ذکر تک نہیں ہوا اور بعض ذرائع کے مطابق تابنے کی آڑ میں سونا بھی نکالا جاتا رہا اور ہر 28 گرام سونے کے لیے 79 ٹن کے ضائع زہریلے اجزاء بشمول آرسینک زمین میں دفن ہوتے رہے جو ادھر کے ماحول کو خراب اور زیر زمین پانی اور کاریزوں کو زہریلا کرتے رہے۔

زیادہ بڑا مسئلہ یہ ہے کہ اسے تانبے کی کان کے نام سے مشہور کیا گیا ہے تاکہ سونا نکالنے پر پردہ پوشی کی جاسکے۔ جولائی 2009ء میں بیرک گولڈ اور انتوفاگاستا نے اس علاقہ میں مزید تلاش کے لیے تین ارب امریکی ڈالر کی مزید سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ جنوری 2011ء میں ثمر مبارک مند نے عدالت اعظمی کو بتایا کہ ملک کانوں سے خود سونا اور تانبا نکال کر دو بلین ڈالر سالانہ حاصل کر سکتا ہے۔ غیر ملکی کمپنی دھاتوں کو خستہ حالت میں ہی ملک سے باہر لے جانا چاہتی ہے۔ مبصرین کے مطابق چلی اور کینیڈا کی کمپنی پاکستانی حکمرانوں کو رشوت دے کر ذخائر کوڑیوں کے بھاؤ حاصل کر رہی ہے۔
بلوچستان کی موجودہ صورتحال کا اندازہ آپ خود ان باتوں سے لگاسکتے ہیں، کہ امریکی بحری بیڑے کی ہمارے سمندر میں موجودگی، امریکہ اور ایران کی موجودہ کشیدگی اور انڈیا کی جانب سے حالیہ بلوچستان میں دہشدگردی کی اصل وجوہات کیا ہیں۔ 
آخر میں اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمارے ملک کو نظر بد سے بچاےٗ۔ اور ہمارے حکمرانوں کو عقل سلیم عطاء کرے۔ آمین

یہ اہم معلومات میں اپنے ایک دوست کے فرمائش پر شئیر کررہا ہوں
----
#shefro





Sunday, May 26, 2019

برزل_پاس (Burzil Pass)

گلگت بلتستان میں چودہ ہزار فٹ بلندی پر واقع برزل پاس کو پاک فوج نے عام ٹریفک کے لیے کھول دیا !!
۔ ۔

کمانڈر 10 کور راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے برزل ٹاپ کھولنے کا افتتاح کیا۔ برفباری کی ریکارڈ کے باوجود برزل ٹاپ کو اپریل میں کھول دیا گیا جو کہ برزل ٹاپ کو گزشتہ سالوں میں جون جولائی تک کھولتا تھا۔ کمانڈر ٹین کور لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کی جانب سے کام کرنے والے جوانوں اور آفیسرز کو شاباش دی۔

اس دوران کمانڈر ٹین کور لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کے ہمراہ فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجرجنرل احسان محمود بھی ہمراہ موجود تھے۔ پاک فوج نے اس سال بے پناہ برفباری کے باوجود گلگت بلتستان میں تقریباً14,000(چودہ ہزار) فٹ بلندی پر واقع برزل پاس (Burzil Pass) کو پاک فوج نے عام ٹریفک کے لئے کھول دیا ہے۔ کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے اس سلسلے میں برزل پاس کا خصوصی دورہ کیا اور برزل پاس اوپننگ کا افتتاح کیا- فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود خان ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے چلم چوکی سے برزل اور بعد ازاں چھوٹا دیوسائی تک جیپ اور سنو وہیکل میں دورہ کیا اور فوجی افسروں، جوانوں اور علاقے کے عوام سے ملاقات کی۔ علاقے کے عوام نے پاک فوج پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ استور سے برزل پار گاڑیاں چلنا شروع ہو گئی ہیں۔ 

پاک فوج نے موسم سرما کے دوران بھی سنو وہیکلز پر مقامی اساتذہ سمیت زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کو اپنی منازل تک پہنچایا۔ 

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ لائن آف کنٹرول کے اس پار بھارتی فوج تا حال تقریباً گیارہ ہزار پانچ سو فٹ بلندی پر واقع زوجیلہ پاس نہیں کھول پائی، جس سے مقبوضہ لداخ کے عوام میں انتہائی بے چینی پائی جاتی ہے کیونکہ معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں۔

۔ ۔ ۔
#shefro




Saturday, May 18, 2019

کم_عمر_ترین_چارٹرڈ_اکاؤنٹنٹ "🚼

شہید بینظیر آباد (سکرنڈ) سے تعلق رکھنے والی "اقصٰی مجید میمن" نے کم عمر ترین چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ بن کر ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا۔

18 سال 4 ماہ میں ACCA چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کا امتحان پاس کرنےوالی اقصٰی سے پہلے, یہ ریکارڈ بھارت کے ایک لڑکےکے پاس تھا جس کی عمر 18سال9 ماہ تھی۔

۔ ۔ ۔
#shefro

Thursday, May 16, 2019

کتے_کی_دُم 🎥

امریکا بھارت کو آبدوز_شکن ہیلی کاپٹر بیچنے پر تیار!! 😂
۔ ۔ ۔

امریکا نے بھارت کو 24 آبدوز شکن ہیلی کاپٹروں کی فروخت کی منظوری دے دی۔

بھارت نے گزشتہ سال ان ہیلی کاپٹروں کی خریدنے کی درخواست کی تھی جس کو امریکا نے فٹا فٹ منظور کر لیا ہے۔ جبکہ خبر ایجنسی کے مطابق ایم ایچ 60 آر ہیلی کاپٹروں کی مالیت تین کھرب 65 کروڑ روپے ہے۔

امریکی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن کا تیارکردہ یہ ہیلی کاپٹر آبدوزوں کو نشانہ بنانے کے علاوہ بحری جہازوں کو ناک آؤٹ کرنے، سرچ اور ریسکیو آپریشنز میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے جبکہ بھارت انھیں برطانوی ساختہ سی کنگ ہیلی کاپٹروں کی جگہ استعمال کرے گا۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ مجوزہ فروخت امریکی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی میں مدد دے گی، اس سے امریکا بھارت اسٹریٹجک تعلقات کو مضبوط کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہیلی کاپٹروں کی فروخت سے دفاعی شراکت دار کی سیکورٹی میں بہتری آئے گی اور بھارت ہمارا اہم دفاعی شراکت دار ہے۔

۔ ۔ ۔
#shefro